سویڈن کی عدالت نے آج بروز جمعرات دہشت گرد گروہ 'مجاہدین خلق' کے الزامات اور دعووں کی بنیاد پر سوئڈن میں قید میں ایرانی شہری حمید نوری کو عمر قید کی سزا سنائی۔
ایران کے وزیر خارجہ نے اس سے قبل اپنے سویڈش ہم منصب کو خبردار کیا تھا کہ ایران اور سویڈن کے تعلقات کسی دہشت گرد گروہ کے بے بنیاد پروپیگنڈے سے متاثر نہیں ہونے چاہئیں۔
سویڈش پولیس نے منافقین کے دہشت گرد گروہ کے جھوٹے الزامات کی بنیاد پر حمید نوری کو 9 نومبر 2019میں غیر قانونی طور پر گرفتار کیا۔ حمید نوری ابھی تک قید تنہائی میں ہیں۔
واضح رہے کہ اپنی گرفتاری کے بعد نوری کو ساڑھے سات ماہ تک فون پر کال کرنے کی اجازت نہیں دی گئی اور دو سال تک اپنے خاندان سے آمنے سامنے ملنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی تھی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ